سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی خارجہ پالیسی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، پارلیمنٹ کی بالادستی برقرار رکھی جائے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلے بند کمروں میں ہونے سے پاکستان کا بے پناہ نقصانات ہوا ہے۔
انہوں نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی کوئی وزارت ایسی نہیں جہاں کرپشن نہ ہورہی ہو۔