• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کو پاکستان منتقل کرنے کی بات کی، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری کئی ممالک کے وزرائے خارجہ، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بات چیت ہوئی ہے، آج سعودی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کو پاکستان منتقل کرنے کی بات کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سفارت کاروں، عالمی میڈیا اور آئی این جی اوز کے عملے کو کابل سے نکالا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، کابل میں صورت حال بہتر ہے لیکن ایئرپورٹ پر دباؤ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے انخلا کے لیے وزارت داخلہ میں سیل قائم کیا ہے، وزارت داخلہ میں قائم سیل میں وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ 542 غیر ملکیوں کو پاکستان لایا گیا ہے۔

تازہ ترین