• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں6 روزہ چیئرمین بحریہ ٹاؤن نائٹ گالف چیمپئن شپ کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا نائٹ گالف ٹورنامنٹ ’’چیئرمین بحریہ ٹائون نائٹ گالف چمپئن شپ‘‘ پیر کی رات بحریہ ٹائون گارڈن سٹی میں شروع کرا دیا ہے جو 23سے 28اگست تک گالف کورٹس میں زیر سرپرستی چیئرمین بحریہ ٹائون منعقد ہو رہا ہے۔ اس چھ روزہ ٹورنامنٹ میں 56ٹاپ پروفیشنلز‘ 54خاتون گالفرز اور جونیئرز‘ 12 کارپوریٹ ٹیمز‘ 100کلب ممبرز‘ غیرملکی سفراء حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے گالف کورٹس بنانے اور گالف کے معیار کو بڑھانے میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کا کلیدی کردار ہے۔ گارڈن سٹی گالف کلب کے صدر کموڈور (ر) محمد الیاس کی قیادت میں اس کلب نے بہت ترقی کی اور اب اس کا شمار پاکستان کے اول درجے کے گالف کورٹس میں ہو رہا ہے۔ ملک ریاض حسین نے اس چمپئن شپ میں پروفیشنلز کیلئے 30لاکھ کی خطیر رقم انعام کے طور پر مختص کی ہے۔ کارپوریٹ ٹیم کے میچ میں پہلی تین پوزیشنوں کیلئے ٹرافی اور میڈلز دیئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ انفرادی انعامات میں ہر کیٹگری کیلئے 8انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بحریہ ٹائون نائٹ گالف چمپئن شپ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ انعامات دیئے جائینگے۔

تازہ ترین