• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجمہ پروین انسانی عظمت اور ترقی پسندی کی بہترین مثال تھیں، مقررین

لیڈز( پ ر)عوامی ورکرز پارٹی کےزیر اہتمام سماجی کارکن نجمہ پروین کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا زوم پر انعقاد ہوا جس میں برطانیہ بھر اور پاکستان سے ترقی پسند کارکنوں سمیت مسلم، سکھ، کرسچن کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس سے عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے سابق صدر اور بزرگ سوشلسٹ رہنما عبدالرشید سرابھا، نزہت عباس، پرویز فتح، ڈاکٹر افتخار محمود، تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی کے مشتاق لاشاری، عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر اورصحافی محبوب الٰہی بٹ، سینئر نائب صدر شفیق الزمان، جنرل سیکرٹری لالہ محمد یونس، اسلام آباد سے پروفیسر ثمینہ اعوان، مانچسٹر سے محترمہ نسرین انور، نیو کاسل سے جیوتی غادھوی، صغیر احمد، کرپال بادوال، مانچسٹر سے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما پرویز مسیح، اسٹوک سے مبشرہ عامر اور برمنگھم سے راج پال سنگھ نےخطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بزرگ سوشلسٹ رہنما رشید سرابھا کی بیٹی مرحومہ نجمہ پروین انسانی عظمت، محبت اور ترقی پسندی کی بہترین مثال تھیں جنہوں نے ساری زندگی ترقی پسندوں کے اجتماعات منعقد کروانے، ٹریڈ یونین کارکنوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے وقف کردی۔ مقررین نے کہا کہ نجمہ پروین اپنے والد کے ساتھ ترقی پسند اور ریسزم مخالف تحریکوں میں حصہ لیتی رہیں، وہ ایک بہادر، انتھک اور سب سے محبت کرنے والی سوشل ورکر تھیں اور اسپیشل بچوں کیلئے بہت کام کرتی تھیں اور وفات تک وہ ان بچوں کے ساتھ رہیں، وہ نہ صرف سیاسی کام میں اپنے والد کا ہاتھ بٹاتیں بلکہ نیو کاسل میں منعقد کیے جانے والے سیاسی اجتماعات کے انتظامات بھی خود کرواتی تھیں، اس لیے بزرگ انقلابی رہنما عبدالرشید سرابھا کی انقلابی جدوجہد میں ان کی بیٹی نجمہ پروین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا، وہ ساری زندگی خوشی خوشی اپنی خواہشات اور ضرورتوں کی قربانی دیتی رہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں نجمہ پروین کی زندگی، انسانیت سے محبت اور سماجی کام پر فخر ہے۔

تازہ ترین