• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے آج منگل کودرخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ہے، درخواست میں کہا گیاہے کہ بیماری کے باعث پیش ہونے سے قاصر ہوں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے، نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف علی زرداری آج تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین