• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ہماری معاشی شہ رگ، افغان صورتحال کے باعث مزید اہم، شیخ رشید

سی پیک ہماری معاشی شہ رگ، افغان صورتحال کے باعث مزید اہم، شیخ رشید


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ سی پیک ہماری معاشی ترقی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے‘افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہو گا‘40 چینی کمپنیوں کو پاک فوج کی سکیورٹی دی گئی ہے‘ بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ سی پیک آگے بڑھے۔ مختلف علاقوں سے لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں‘ہم سے مریم نواز نے اجازت نہیں مانگی، اگر وہ اجازت مانگتیں تو یہ معاملہ کابینہ میں بھیجا جاتا‘ شہباز شریف کی درخواست کا وقت گزر چکا ہے۔افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان طالبان نے حکومت کو یقین دلایا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف افغانستان میں آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان جیسے مولوی فقیر محمد کو افغانستان میں رہا کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر افغان حکام سے رابطے میں ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین