کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک پر امن اور اسلامی افغانستان پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے،افغانستان میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری رہنی چاہیے،افغان طالبان اور پرانے مجاہدین مل کر مضبوط اور مستحکم حکومت بنائیں،ہماری حکومت طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں تذبذب کا شکار اور امریکہ و برطانیہ کی طرف دیکھ رہی ہے،وہاں موجود زمینی حقائق اور جمہورکی آواز کو تسلیم نہ کرنا بڑا ظلم اور اسے دوبارہ غیر مستحکم کرنا ہوگا،عرب ممالک سمیت عالم اسلام افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرے،جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح کوئی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی جماعت اور اقامت دین کی تحریک ہے،سید مودودیؒ نے 80سال قبل اس کی بنیاد رکھی اور اسی بنیاداور مقصد کے تحت جدوجہد جاری ہے،سید منور حسن ایک فرد نہیں بلکہ جہد مسلسل تھے،صبح ،شام تحریک و تحرک اور مزاحمت کا استعارہ تھے جنہوں نے ساری زندگی سا دگی میں گزاری،ہمیں عہد کرنا ہے کہ اپنی ساری زندگی،مال وقت اور تمام تر صلاحیتیں تحریک میں لگائیں گے اور زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک اقامت دین کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔