گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ کا سال2015-16کا 16ارب 53 کروڑ 82لاکھ روپے کا ترمیمی بجٹ تیار ہو گیا جلد منظور ہوجائے گا ذرائع نے بتایا کہ ترمیمی بجٹ میں ڈویلپمنٹ بجٹ میں 92کروڑ77لاکھ86ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا جبکہ نان ڈویلپمنٹ کیلئے 12ارب 42لاکھ24ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ڈویلپمنٹ سکیموں میں واسا اور ٹی ایم ایز کیلئے 131ملین دیہاتوں میں الیکٹرک سٹی کیلئے12لاکھ زراعت کیلئے 25لاکھ 35ہزار جی ڈی اے کیلئے42لاکھ54ہزار ،سڑکیں ایجوکیشن سکولز میں 2کروڑ 76لاکھ سرکاری عمارتوں اور پارکنگ پلازہ کیلئے 18کروڑ 26لاکھ 81ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔