• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے سیکیورٹی ماہرین کی قذافی اسٹیڈیم آمد

لاہور میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سیکیورٹی ماہرین انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ایکسپرٹس ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سیکیورٹی ایکسپرٹس قذافی اسٹیڈیم میں ڈریسنگ رومز اور گراونڈ کا جائزہ لیں گے اس موقع پر انہیں پی سی بی سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان کے دورے سے قبل ان کے سیکیورٹی ایکسپرٹ پاکستان آئےہیں.

تازہ ترین