اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن آرڈیننس (تیسری ترمیم) کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیٹراسحق ٰ ڈار رکنیت سے محروم ہوجائیں گے۔
خالی ہو نے والی ایوان بالا کی نشست پر حکومت وزیر خزانہ شوکت ترین کو منتخب کرائے گی، اسحٰق ڈارسینیٹ کی رکنت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی بیرون ملک چلے گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔
نئے تر میمی آرڈی ننس کے تحت جو اراکین پارلیمنٹ 60 دن میں حلف نہیں لیتے ان کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔
اسحق ڈار کی رکنیت ختم ہونے سے خالی ہو نے والی نشست پرحکومت وزیر خزانہ شوکت ترین کو منتخب کرائے گی جن کے پاس بطور نامزد وزیر رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے دو ماہ کی مہلت باقی رہ گئی ہے۔