• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو منصوبہ تحقیقات میں پیشی سے متعلق شہباز شریف کا جواب نیب میں جمع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میٹرو منصوبے تحقیقات میں پیشی سے متعلق تحریری جواب مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کے ذریعے نیب آفس میں جمع کرادیا۔ شہباز شریف سے لینڈ اسکیپنگ ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔ شہباز شریف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے کوئی تحریری سوالنامہ نہیں ملا، پہلا طلبی کا نوٹس ملا جسکا جواب دیا، نیب سوالنامہ دے تحریری جواب دوں گا۔ ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے لینڈ اسکیپنگ ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا، جس میں مصطفی کمال کی کمپنی کو تزئین و آرائش کا ٹھیکہ خلاف قانون دینے کا الزام ہے۔ ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اوراورنگزیب نےکہا ہے کہ نیب کے عمران خان کے کارناموں پر نوٹس نہیں جاتے۔

تازہ ترین