• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا اتھارٹی کا مقصد آزادی اظہار پر قدغن لگانا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (خبرایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ میڈیا اتھارٹی کا مقصد آزادی اظہار پر قدغن لگانا ہے،اقدام کی ہر فورم پر مخالفت کرینگے ،تحریک انصاف کا دور سنسرشپ کی بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،تمام صحافتی تنظیموں اور میڈیا ہائوسز نے اتھارٹی کے قیام کو مسترد کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اتھارٹی کے جبری قیام کے خلاف ملک بھر میں صحافی احتجاج کر رہے ہیں،حکومت مخالفت کے باوجود کابینہ سے اتھارٹی کے قیام کی منظوری لے رہی ہے،حکومت صحافتی تنظیموں کی مشاورت اور رضامندی کے بغیر اتھارٹی مسلط کرنا چاہتی، شیری رحمان نے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد میڈیا کو کنٹرول کرنا اور اظہار کی آزادی پر قدغن لگانا ہے۔

تازہ ترین