جنیوا میں افغانستان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ انسانی حقوق کونسل میں سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سعودی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جلد امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ امید ہے کہ طالبان اور دیگر افغان قوتیں سلامتی اور استحکام کے لیےکام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ سعودی عرب افغان عوام کی مرضی کے مطابق حکومت کی تشکیل کا حامی ہے۔