• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی ایرانی تجاویز قبول نہ کرنے کا اشارہ دیدیا: سی این این کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجایز قبول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق تہران نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بعد کی بات چیت کے لیے چھوڑ دیے جائیں گے۔ 

دوسری جانب امریکی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات کا دوسرا دور نہیں ہو سکا۔

ثالثی عمل سے واقف افراد کے مطابق دونوں فریق اتنے دور بھی نہیں جتنے بظاہر نظر آتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید