یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں 1 شخص نے 2 مقامات پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس فائرنگ کرنے والے 89 سالہ حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔
بزرگ حملہ آور کے پاس شاٹ گن موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل سیکیورٹی دفتر پر فائرنگ سے ایک ملازم زخمی ہوا۔
عدالتی عمارت میں بھی اسی حملہ آور کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔