اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے افغان امن و استحکام ،ایران اور پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے،ہم توقع رکھتے ہیں کہ ایران عالم اسلام کے اتحاد کے لیے مرکزی کردار اور پوری امت کی ترجمانی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سیدمحمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات سراج الحق کی رہائش گاہ پر ہوئی اور تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ایرانی سفیر نے سراج الحق کو ”اسلامی اتحاد، امن، عالم اسلام میں تقسیم اور تنازعات سے گریز“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔