• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 1 شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کر ڈالی۔

لاہور میں رزق کی تلاش میں نکلی خاتون درندگی کا نشانہ بن گئی، گلبرگ میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے انٹرویو کے بہانے سے ایک ہوٹل میں لے گیا اور کمرے میں لے جا کر گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی۔

خاتون کے مطابق بعد میں دھمکیاں دے کر ملزم احمد نے اسے ہوٹل سے نکال دیا، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی کے ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین