• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2010 میں بھرتی ہوئے سوئی گیس ملازمین فارغ


سال 2010ء میں بھرتی کیئے گئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیز کے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان ملازمین کی بھرتی کے خلاف کیس عدالت میں تھا، دونوں گیس کمپنیوں نے آج ان ملازمین اور افسران کو فارغ کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن نے 900 اور سوئی سدرن نے 750 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سےرواں ماہ 17 اگست کو ان بھرتیوں کے خلاف فیصلہ آیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یہ ملازمین 1997ء میں بھرتی ہوئے، پھر نکال دیئے گئے،جس کے بعد یہ افراد 2010ء میں دوبارہ بھرتی کیئے گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے ان ملازمین کو پرفارما پروموشن بھی دی تھی۔

تازہ ترین