پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس انعام غنی نے سرگودھا میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا یہ کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔