پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال کی کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں، اگرکوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا، عوام کو ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصاویر اور ثبوت بھی ہوتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی، بیروزگاری، غربت ہے، ٹیکس کے کروڑوں روپے سے کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائے گئے۔