نیویارک (جنگ نیوز) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ہیمسٹرنگ انجری کے سبب یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز کے مشورے پریہ فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا اپنی چھوٹی بہن کے بعد وینس ولیمز نے بھی میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔2006 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب 41 سالہ وینس اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگی۔