• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات پر قابو پانے کیلئے اسکی ڈیمانڈ کم کرنا ہو گی، اعجاز شاہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) منشیات کی ڈیمانڈ ختم کرنے کیلئے یورپین یونین کے زیر اہتمام اساتذہ کی پہلی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ اختتامی تقریب سے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ڈیمانڈ کو کم کرنا ہی اس مسئلے پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔ اساتذہ کا طالبعلموں کی زندگی میں اہم کردار ہوتا ہے، نشے کی عادت اور منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگہی اساتذہ سےبہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ اس تربیتی پروگرام میں تقریبا 300 اساتذہ دسمبر تک ٹرینڈ کئے جائیں گے۔
تازہ ترین