پشاور( لیڈی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹریک ورکریونین کے مرکزی قائدین کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی واپڈا کی مجوزہ نجکاری ،بھرتی میں غیر معمولی تا خیر ،واپڈا میں بے جا سیاسی مداخلت ،بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال ،سیکرٹری نور الامین حیدر زئی اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے سے چئیرمین حاجی محمد اقبال اور سیکرٹری نو الامین حیدر زئی نے خطاب میں کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملک و قوم کے مفاد میںنہیں ہے۔ ،اپڈا کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی جسکے منفی اثرات ملکی معشیت اور غریب عوام پر مرتب ہونگے لہذا ملک و قوم کی روشن مستقبل اور واپڈا کی مالی استحکام کیلئے ملک بھر کے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کر کے واپڈا میں ضم کیا جائے نیز واپڈا میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر کے فوری طور پر بھرتی شروع کی جائے تاکہ بجلی کی مہلک اور غیر مہلک حادثات پر قابو پایا جا سکے ۔