• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نا بینہ افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور( لیڈی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے نا بینہ افراد نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نابینہ افراد کو تعلیم اور قابلیت کے مطابق روزگارا فراہم کرنے، ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے ۔نابینہ افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ایکشن کمیٹی آف دی بلائنڈ کے صدر ذیشان اور دیگر نے کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ نابینہ افراد کسی کے سامنے ہابھیک نہیں مانگتے حکومت ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا کرے ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور تمام نابینہ افراد کو انکی تعلیم اور قابلییت کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا جائے ،جو نابینہ افراد ہنر مند یا غیر تعلیم یافتہ نہیں انہیں صوبائی حکومت انکو ماہانہ وظیفہ مقرر کریں ،معذور افراد کے حقوق کا بل کو صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے موجود ہے اسکو فلفور منظور کروایا جائے جبکہ صوبے کے جن اضلاع میں نابینہ افراد کیلئے تعلیمی ادارے موجود نہیں وہاں تعلیمی ادارے قائم کرنے سمیت اضلاع کی سطح پر پرائمری تک تعلیمی ادارے موجود ہے انہیں مڈل ہائی تک اپگریڈ کیا جائے۔
تازہ ترین