• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل دھماکوں میں داعش طالبان گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے: جو بائیڈن


امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کابل دھماکوں میں داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پر ہونے والے 3 دھماکوں کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ دھماکے کس نے کیئے۔

انہوں نے کہا کہ گو ہمیں پورا یقین نہیں، مگر جس نے بھی یہ دھماکے کیئے اسے جواب دیں گے اور جواب دینے کے لیے مقام اور وقت کا تعین ہم کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ انخلاء کا عمل جاری رہے گا اور اسے 31 اگست تک مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اچھے نہیں، مگر انخلاء میں تعاون طالبان کے اپنے مفاد میں ہے۔

جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی افغانستان میں مزید امریکی شہری، گرین کارڈ ہولڈرز، ہمارے اتحادیوں کے لوگ، ہمارے مددگار افغان اور این جی اوز کے لوگ ہیں جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین