• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے اپنی رخصتی کی یادگار تصویر شیئر کردی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد کے ہمراہ اپنی رخصتی کی تصویر شیئر کردی۔

مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی وائرل تصاویر کے بعد والد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ اپنی رخصتی کی بھی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’باپ کی شفقت اور سایہ۔‘

نائب صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ شیئر کی جانے والی تصویر 29 برس قبل کی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے تصویری کولاج میں ایک جانب مریم نواز کی رخصتی کی تصویر ہے تو دوسری جانب عائشہ سیف کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تصویر ہے۔

اس ٹوئٹ پر جواب میں ایک صارف نے مریم نواز اور ان کے شوہر کی شادی کی تصویر شیئر کی۔

یاد رہےکہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں عدم موجودگی میں والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے کردار کو سراہا تھا۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تازہ ترین