• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کا نکاح، مریم نواز نے والد کیلئے کیا کہا؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں عدم موجودگی میں والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے کردار کو سراہا ہے۔

انہیں ایک صارف نے ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم نواز کی غیر موجودگی میں نواز شریف آپ کا فرض نبھا رہے ہیں۔‘

 ٹوئٹ میں ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں نواز شریف کو جنید صفدر کے آس پاس بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ ’انہوں نے ہمیشہ اپنے تمام فرائض، تمام رشتے احسن طریقے سے نبھائے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اتوار کے روز مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تازہ ترین