جنید صفدر کے اپنے نکاح میں محمد رفیع کے مقبول ترین گیت ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گانے کے تو چرچے ہر جانب ہی تھے، اب نکاح کی تقریب میں ہی جنید صفدر کی ایک اور گانا گاتے ویڈیو سامنے آئی ہے۔
جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گلوکاری کے جوہر دکھاتے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی سُریلی آواز میں محمد رفیع کا ہی گیت ’لکھے جو خط تجھے‘ گا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔
جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے ’کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گایا جس سے حاضرین نے خوب لطف اٹھایا تھا۔
یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔