• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، مولانا فضل الرحمٰن کو اب ملک کے لیے سیاست کرنی چاہیئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کابل بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، دنیا افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے تاریخی کردار کو سراہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے، بھارت نے سارا زور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر لگا رکھا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہش مند افراد کو صرف 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سیاست پشاور جا رہی ہے، تھکے ہوئے سیاستدان کراچی جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کیا ہے ؟ ٹائیں ٹائیں فش ہے۔

شیخ رشیدکا مزید کہنا ہے کہ جب نواز شریف اور مریم بولتے ہیں تو یہ خاموش ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ قومی معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہو، آئندہ 2 برسوں میں بہت سے لوگ جیل جائیں گے۔

تازہ ترین