ملتان (سٹاف رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان ڈویژن کی ملتان میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام اور مظفر گڑھ روڈ پر قائم غیر قانونی مویشی منڈی سے متعلق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ اور کمپنی کی کارکردگی بارے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان احمد جان ملک کی طرف سے ملتان کے علاوہ موضع جنگل جسونت گڑھ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام اور 1 ارب 9 کروڑ روپے کے پی سی ون کی تیاری بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ماڈل منڈی مویشیاں کے قیام کے لئے 100 ایکڑ اراضی کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے مگر فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے منصوبہ التواء کا شکار ہے آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں ملتان میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام بارے فنڈز مختص کروائے جائیں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے مظفر گڑھ روڈ پر غیر قانونی منڈی مویشیاں کے قیام اور بستی بلیل کے علاقے میں دو روز قبل نئی عارضی منڈی مویشیاں کے کامیاب انعقاد سے متعلق بھی بریفنگ دی ہے ۔