• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ امریکا جانے کیلئے آرہے ہیں، کراچی میں کوئی نہیں رکے گا، بلاول

ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا، سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے، دہشت گردی کے واقعات پر چین کے تحفظات دور کیے جائیں، کراچی میں کوئی نہیں رہے گا، امریکا جانے کیلئے لوگ آرہے ہیں، سندھ پبلک کمیشن کوبند کرکےروزگار چھینا جاتا ہے، صوبہ سندھ میں پانی کی کمی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، وفاقی حکومت پانی کے معاملےپراحتجاج پرمجبورنہ کرے، حکومت وفاق کو نقصان پہنچارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوٹھٹھہ میں رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے محمد علی ملکانی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے نہیں دینگے۔چاہتے ہیں کہ جو پاکستان آنا چاہتے ہیں وہ قانونی طریقہ کار سے آئیں۔

تازہ ترین