• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کیس، ریاست ٹھوس اقدامات کرے، ملک کو گوانتاناموبے نہ بنائیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ) سپریم کورٹ نےاسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ 5 سال سے ایک شخص لاپتہ ہے اور ریاست کچھ نہیں کرسکی، لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے ہمارا پیارا ملک ہے اسے گوانتاناموبے نہ بنائیں،عدالت نے لاپتہ شخص کی والدہ کی مالی امداد سے متعلق جواب کیلئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔گذشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی گمشدگی بابت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں عدالت نے لاپتہ عمران خان کی والدہ کو مالی امداد دینے سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین