راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 3 میں 12 ستمبر کو 44 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس وارڈ میں 10 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 44 پولنگ اسٹیشنز اس وارڈ میں بنائے گئے ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار راجہ وسیم فرخ میدان میں ہیں جو اس سے پہلے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے صالح طاہر اور مسلم لیگ(ق) کے خرم خان بھی میدان میں ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی‘ مسلم لیگ(ق) اور آزاد امیدوار مسلم لیگ(ن) کے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہے ہیں جس کا فائدہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو حاصل ہو رہا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ارشد قریشی کو تاجروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔