یورپی یونین کی واسا لاہور اور مردان واٹر سینی ٹیشن کمپنی کے لیے 8 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور ہو گئی۔
اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو 140 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ان 140 میں سے 22 ممالک کی درخواستیں منتخب کی گئیں۔
ایم ڈی واسا نے بتایا ہے کہ ان 22 میں سے 3 درخواستیں پانی کے اداروں کے عملے کی تربیت کی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان اداروں میں جنوبی ایشیاء سے واسا لاہور اور مردان کو منتخب کیا گیا۔
زاہد عزیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے تربیتی پروگرام سے اداروں کو بہت فائدہ ہو گا۔