• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مقامی افراد نے اپنی عدالت لگالی، 3 مبینہ چوروں کو الٹا لٹکا دیا


پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی عدالت لگالی، جس کے بعد 3 مبینہ چوروں کو پکڑ کر الٹا لٹکا دیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی معظم جاء انصاری نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، غیرانسانی فعل ناقابل برداشت ہے، جو بھی ملوث ہوا قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

تازہ ترین