• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکیوں کو کراچی میں ٹھہرانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کو کراچی میں ٹھہرانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے افغانستان سے انخلاء میں مدد کے لئیے امریکیوں سمیت غیر ملکی باشندوں کو پاکستان لانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مختلف شہرں میں انکی رہائش کا بندوبست بھی کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔افغانستان سے امریکی اور افغان باشندوں کے انخلاء کے لئیے کراچی میں خصوصی انتظامات کئیے گئے تھے۔

کراچی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن کے خصوصی کائونٹرز بنائے گئے تھے اور ایف آئی اے کے مختلف سرکلز سے خواتین اہلکاروں سمیت اسٹاف کو ائیر پورٹ پر دو ہفتے کے لئیے تعیناتی کے احکامات بھی دئیے گئے تھے۔

تازہ ترین