مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے صائم کے گھر تعزیت کےلیے پہنچے۔ اس موقع پر آفاق احمد نے صائم کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں۔ حالات کچھ بھی ہوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، میں نے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ پریس کانفرنس کر کے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا، ان حادثات کو صرف حادثہ کہہ کر انتظامی معاملہ کہہ دینا زیادتی ہے۔
انھوں نے کہا یہ انتظامی نہیں بلکہ انسانی معاملہ ہے اور اس پر چپ نہیں بیٹھوں گا۔