• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا گووندا اور سنیتا کی طلاق ہونے والی ہے؟ بھانجی کا بیان سامنے آگیا

بھانجی آرتی نے ماموں گووندا کی طلاق کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ انکے ماموں مامی کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔  

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی کے 38 سال بعد علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، جس سے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔

تاہم اب اداکار کی بھانجی اور ٹی وی اسٹار آرتی سنگھ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بےبنیاد قرار دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرتی نے کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں نہیں ہوں، لہٰذا کسی سے بات نہیں ہوئی لیکن ایک بات صاف بتادوں، یہ سب جھوٹی خبریں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے وہ برسوں سے ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ طلاق کی باتیں کہاں سے آ رہی ہیں؟ لوگوں کو ایسی جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے بارے میں بھی ایسی ہی بےبنیاد باتیں گردش کر رہی تھیں، جو بلاوجہ تنازعات اور دباؤ پیدا کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید