بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کے مداح منگل کی صبح ان کی اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بارے میں چونکا دینے والی افواہوں کے ساتھ بیدار ہوئے۔
یہ افواہ دراصل دونوں کی طلاق کے بارے میں شہ سرخیوں کی طرح پھیلی ہوئی تھیں۔ اس سلسلے میں میڈیا کی جانب موقف کےلیے متعدد پیغامات کے باوجود، دونوں نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا۔
اس دوران گووندا کے بھانجے اور اداکار و کامیڈین کرشنا ابھیشک نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بالکل غلط اور نا ممکن قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ سنیتا گزشتہ چند ہفتوں سے کئی انٹرویوز دے چکی ہیں جس میں انھوں نے گووندا اور اپنی شادی کا بھی تذکرہ کیا۔ ایک موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ دونوں الگ گھروں میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں ویلینٹائن ڈے پر سنیتا اپنے بیٹے یشوردھن کے ساتھ نظر آئیں۔ جب پاپارازیوں نے ان سے گووندا کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ وہ تو اپنے ویلینٹائن کے ساتھ ہیں، غلط مت سمجھنا دراصل وہ اپنے کام سے بہت پیار کرتے ہیں، تو کام انکا ویلینٹائن ہے۔