• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا کی اپنے بہنوئی پر ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اپنے بہنوئی فرحان سعید پر اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح دے دی۔

گزشتہ دنوں ماورا حسین نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست امیر گیلانی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان واسع چوہدری کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

شو کے دوران میزبان نے ماورا حسین کو ایک صورتحال دی کہ  آپ کی کشتی ڈوب رہی ہے اور آپ کے پاس زندگی بچانے کے لیے صرف دو جیکٹس ہیں جس میں سے ایک آپ خود پہن لیں گی۔

واسع چوہدری نے پوچھا کہ ’آپ دوسری جیکٹ سے کس کی زندگی بچائیں گی، فرحان سعید، ہمایوں سعید یا امیر گیلانی؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا حسین نے فوراََ کہا کہ ’میں دوسری جیکٹ سے امیر گیلانی کو ڈوبنے سے بچاؤں گی۔‘

ماورا حسین کا جواب سُن کر امیر گیلانی شرمانے لگے جبکہ واسع چوہدری حیران ہوگئے۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین