پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لوگ ایسے اپنے جوڑے تبدیل نہیں کرتے جیسے پنجاب میں افسران تبدیل ہو رہے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کےقتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانےکے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کو جموں و کشمیر کے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامد میر سے سنیں کہ اس کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی؟
نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
میکسیکن کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں ایل پولی ووز کے نام سے جانے پہچانے جانے والے ایجواردو مانزانو 6 دہائیوں کی ہنسی، میراث اور ناقابلِ فراموش کرداروں کی یادیں چھوڑ کر انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر فواد نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، کراچی ایک اتھارٹی کے تحت چلایا جائے، حادثات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات لینے کیلئے متحد ہوں۔
عمان رائل نیوی کا فلوٹیلا بحری مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے مقابل تیسرا میچ اور سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بولر کلدیپ یادیو کا خوب مذاق بنایا۔
کانو پریا نامی صارف نے سوشل میڈیا پر دو تصویریں شیئر کیں، پہلی میں ان کے شوہر اپنی 14 سال پرانی کار میں نظر آتے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہی شخص نئی گاڑی چلاتا دکھائی دیتا ہے۔
عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
امریکا کے بحری اڈے پرل ہاربر پر جاپانی حملے کو 84 سال بیت گئے۔
نئی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جس سے سنگین امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جوڑنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قُبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے خود اپنی کہانی لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔
دفتری وقت کے بعد نہ فون کال ریسیو نہ ہی اپنے پیشہ ور کام سے متعلق ای میل چیک کی جانی چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی میں جاری انڈر 19 ٹیم کے کیمپ پہنچ گئے۔
ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔