• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر کے ریگولیشنز ایکٹ کے برعکس قرار

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے )آڈٹ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) میں ممکنہ رولز کی غیرموجودگی میں ایمپلائز سروس ریگولیشنز 1981اور میڈیکل اٹینڈنس ریگولیشنز 2014کو ایکٹ کے برعکس قرار دیدیا ہے اور پی سی ایس آئی آر ایکٹ کے تحت بنانے کی سفارش کی ہے ، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایس آئی آر ایکٹ کی سیکشن 18کے مطابق رولز بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے جبکہ سیکشن 19کے مطابق کونسل حکومت کی منظوری سے ریگولیشنز بنا سکتی ہے ، تاہم کونسل نے رولز کے بغیر ہی ایمپلائز سروسز ریگولیشنز 1981ءاور میڈیکل اٹینڈنس ریگولیشن 2014 بنالئے جو پی سی ایس آئی آر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ ہی انتظامیہ نے جواب دیا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس بلایا، آڈٹ نے پی سی ایس آئی آر ایکٹ کے تحت متعلقہ رولز بنانے کی سفارش کی ہے ۔
تازہ ترین