لاہور(کرائم رپورٹر سے)ملت پارک پولیس تقریبا 3ماہ گذرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی،بتایا گیا ہے کہ عثمان ریاض نے لارس پلازہ ملتان روڈ پر دوکان کرایہ پر لی اگلے روز3جون کی رات ملزمان دوکان کے تالے توڑ کرسوا6لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان اٹھا کر لے گئے،جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان عاصم عرف منا،رضوان ،عادل اور بلا وغیرہ سامان اٹھا کر لے جا رہے ہیں ،جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف 448نمبر مقدمہ درج کرلیا، ملت پارک پولیس 3ماہ بعد بھی نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی، جس پر متاثرین نے احتجاج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2ملزمان نے ضمانت کروا رکھی ہے جلد دیگرملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔