ملتان سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔
جیل ذرائع کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ کے علاقے رحمانیہ کالونی کے رہائشی غضنفر عباس نے 1993 میں دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم کی جانب سے دائر کی گئی رحم کی تمام تر اپیلیں خارج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے مجرم کو آج 11 صبح ساڑھے 4 بجے تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔