• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ اور ڈاکٹر شفیع نیازی پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر بھی موجود تھے۔ وفد نے راولپنڈی میں ٹراما سنٹر کے قیام اور بینظیر ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کو فوری فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی جی ٹی کو ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے وائس چانسلر آر ایم سی اور سیکرٹری ہیلتھ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ وفد نے لاہور مظاہرے میں ڈاکٹرز پر کیمیکل سپرے کرنے کی مذمت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا این ایل ای وفاق سے متعلقہ معاملہ ہے‘ وہ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے بات کریں گی۔ ملاقات میں ڈاکٹرز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔
تازہ ترین