• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیاپلیٹ فارمز کوکینسر سے آگاہی کی مہمات میں شامل کیا جائے،ثمینہ علوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے سماجی آگاہی مہمات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیاکوکینسر سے آگاہی کے لیے مہمات میں شامل ہونا چاہیے، ابتدائی مرحلے میں کینسر کی تشخیص کے لیے میموگرافی کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے پیر کو گورنر ہائوس کراچی میں کینسر آگاہی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ کینسر آگاہی سیشنز کے لیے مہمات شروع کی جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو میموگرافی کے حوالے سے ان کے دورے کے دوران فلائر اور بینر فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر رہنمائی کی سہولت میسر ہو سکے،فلائرز اور بینرز کو سندھی اور پشتو زبانوں میں بھی شائع کیا جانا چاہیے۔ تاکہ مقامی کمیونٹی آسانی سے سمجھ سکے۔ اسی طرح آگاہی کے لیے کچی آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور انہیں کینسر سے بچائو کے لیے میموگرافی کی طرف راغب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ کو چھاتی کے کینسر کے حوالے سے بیداری کی علامت اور نشان کے طور پر اپنایا جانا چاہیے،یونیورسٹیوں اور سکولوں کو آگاہی سیمینار اور اجلاس منعقد کر کے اس مہم میں شامل ہونا چاہیے۔
تازہ ترین