• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم پٹھوں کا ہونا وزن کم کرنے والی غذا کو بیکار بنا سکتا ہے، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

ایک ماہر غذایت نے انکشاف کیا ہے کہ بہت کم پٹھوں کا ہونا آپ کی وزن کم کرنے والی غذا کو بالکل بیکار بنا سکتا ہے۔ 

انکے مطابق وہ افراد جو وزن کم کرنے کےلیے اکثر کم کیلوری والی خوراک کھاتے ہیں اور ساتھ دل کو متحرک کرنے والی ورزش جس میں رننگ شامل ہے کرتے ہیں لیکن اس سے انھیں فائدہ نہیں ہوتا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر غذایت صوفی ٹراٹمین کے مطابق یہ بالآخر بے نتیجہ ثابت ہوتی ہے۔ لہٰذا اس کے بجائے پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزش پر توجہ دینی چاہیے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ کم کیلوری والی خوراک اور کارڈیو ورزش سے جسم کے پٹھے چربی کے بجائے زیادہ کیلوری کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب آپ سرگرم نہ ہوں بلکہ بیٹھے ہوں۔ 

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر آپکے پٹھے کم ہونا شروع ہوجائیں تو پھر وزن کم کرنا ایک انتہائی مشکل امر ہوتا ہے، لیکن اگر پٹھوں کو مضبوط بنایا جائے تو پھر وزن میں کمی کی جنگ لڑی جاسکتی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید