پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک نے بھی اپنا پہلا روزہ رکھ لیا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس کا پہلا روزہ رکھنے کی اطلاع دی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ ’’آپ کو پہلا روزہ مبارک ہو، آپ کے والد ہمیشہ آپ پر فخر کرتے ہیں۔
شعیب ملک نے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کے روزے کو قبول کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہار پہنے مسکراتے ہوئے اذہان ملک کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ دعائیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور نے بھی اپنی بیٹی کے پہلا روزہ رکھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں خوب پسند کیا گیا۔