• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دیشا پٹانی کی ڈنر ڈیٹ کی ویڈیو اسکرپٹڈ ہے؟

انٹرنیٹ صارفین بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کی ڈنر ڈیٹ کی ویڈیو کو اسکرپٹڈ قرار دیدیا۔

32 سالہ اداکارہ کی خبروں میں آمد آئی پی ایل 2025ء کی افتتاحی تقریب کی پرفارمنس سے ہوئی تھی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

آئی پی ایل پرفارمنس کے تھوڑے ہی دنوں بعد دیشا پٹانی کے نجی ڈنر ڈیٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ یہ ایک پی آر اسٹنٹ ہے، اسکرپٹڈ اور پلانٹڈ ہے۔

ویڈیو نے اس کے ساتھ ہی اس تجسس کو بھی پیدا کیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر موجود ہیں؟ جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

ویڈیو میں دیشا پٹائی ایک ریستوران میں خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، ویڈیو کا فوکس صرف اداکارہ ہیں جبکہ اُن کے ساتھی کی شناخت کو راز رکھا گیا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ یہ بالکل اسکرپٹڈ لگ رہا ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’ کیمرہ گھما کر یہ کیوں نہیں دکھایا گیا کہ وہ کس کے ساتھ ہے؟

کچھ انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ اس نوعیت کی ویڈیو کا آئی پی ایل پرفارمنس کے بعد وائرل ہونا اتفاق نہیں ہوسکتا ہے۔

کچھ لوگوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ویڈیو میں اداکارہ ایسا ظاہر کررہی ہیں کہ انہیں کیمرے سے متعلق کچھ بھی پتا نہیں جبکہ انہیں بہت قریب سے فلمایا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید