ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس خطے بالخصوص ملتان کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی ہے ملتان سب سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کا صحیح معنوں میں آغاز ہوچکا ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نئے تعینات کمشنرملتان ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں سے ایک ملاقات میں کی۔